امریکی ایئر لائنز کے طیارے افغان دارالحکومت کابل نہیں جائیں گے: پینٹاگون

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان سے نکلنے والوں کے لیے نجی ایئر لائنز کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایئر لائنز کے طیارے کابل نہیں جائیں گے اور تیسرے ملک سے مسافروں کو لفٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مختلف امریکی ایئر لائنز کے 18 طیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب ڈچ حکومت نے اپنے باشندوں کے انخلا کی کوششوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اضافے فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا۔