امریکی شہری کابل ایئرپورٹ کی طرف جانب سے جانے سے اجتناب برتیں۔ امریکہ
امریکی حکومت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ کی جانب سے جانے سے اجتناب برتیں۔ افغانستان میں امریکی شہریوں کے لیے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اس ہوائی اڈے کے دروازوں کے قریب 'ممکنہ سکیورٹی خطرات موجود ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ایک ہفتے قبل کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے حامدکرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افراتفری کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں، جہاں ہزاروں افراد افغانستان سے نکلنے کی کوششوں میں ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق طالبان کی جانب سے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کو پیٹنے اور ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اسی تناظر میں صدر جوبائیڈن کو ایک خصوصی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ وائٹ ہاس کے ایک ترجمان کے مطابق اگست کے اختتام تک شہریوں کو نکالنے کا یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔