کابل ایئرپورٹ کے شمالی دروازے پر جھڑپ میں ایک افغان محافظ مارا گیا

کابل ایئرپورٹ کے شمالی دروازے پر جھڑپ میں ایک افغان محافظ مارا گیا اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔جرمنی کی مسلح افواج نے پیر کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد، مغربی سکیورٹی فورسز اور افغان محافظوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ہزاروں افغان اور غیر ملکی شہری ملک سے نکلنے کے لیے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمع ہیں۔ پیر کوہونے والی جھڑپ میں ایک افغان محافظ مارا گیا اور تین دیگر زخمی ہوئے۔جرمن فوج نے ٹوئٹر پر کہا کہ حملہ آوروں کی امریکی اور جرمن فوج سے بھی جھڑپ ہوئی۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مارا جانے والا محافظ طالبان کا رکن تھا یا نہیں۔