احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ریفرنس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔ احتساب عدالت لاہور نے انہیں 23 ستمبر کو پھر طلب کر لیا ۔۔ احتساب عدالت نمبر دو کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی۔ عدالت نے پیراگون ریفرنس پر سماعت 23ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔ اس موقع پر۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سونامی کی نحوست نے پاکستان کا نقصان کیا ہے۔،رنگیلے حکمرانوں کو صرف جھوٹ بولنا آتا ہے جو تین سالہ کارکردگی پر بھی جھوٹ بول رہے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزرا غلط بیانی سے تین سالہ بدترین کارکردگی کو اچھا بنا کر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت نے سرکاری اداروں کا ستیاناس کردیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی اتفاق رائے ہونا چاہئیے، افغان معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے سیاستدانوں کا احتساب ہورہا ہے جبکہ ملک لوٹنے والے آزادانہ گھوم رہے ہیں، سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کرنے سے تلخی کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔