پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل اور خصوصی عدالت کےججوں کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی.

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ریاض احمد خان نےکی،،،جس میں بیرسٹرانورمنصور نے خصوصی عدالت میں ججز کی تقرری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا،،،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے،،کہ خصوصی عدالت میں ججزکی تقرری درست نہیں،،،پرویز مشرف کے خلاف بنائی گئی خصوصی عدالت ان کا ٹرائل نہیں کر سکتی،،،درخواست میں پرویز مشرف کے ٹرائل کے لیےمقرر کیے گئے پراسیکیوٹرکی تقرری کو بھی چیلنج کیا گیاہے.درخواست گزار نے موقف اختیارکیا،،،کہ سماعت آج ہی کی جائے،،،کل خصوصی عدالت نےپرویز مشرف کو ٹرائل کے لیے طلب کررکھا ہے،،،سماعت میں پرویزمشرف کےوکیل خالد رانجھا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا،،،کہ پرویز مشرف نے تین نومبرکااقدام بطور آرمی چیف کیاتھا،،،،اس لیےان کےخلاف کارروائی آرمی ایکٹ کے تحت ہی کی جا سکتی ہے،،،انہوں نےکہا کہ پرویزمشرف نے تین نومبرکےاقدام پرتمام متعلقہ افراد سےمشاورت کی تھی