سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں تلک رتنے دلشن سے جھگڑنے پر احمد شہزاد کو میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ کیا گیا.
تیسرے ون ڈے کے دوران جب سری لنکن بلے باز تلک رتنے دلشن رنز لے رہے تھے تو احمد شہزاد نے ان پر فقرہ کسا جس کے جواب میں دلشن نے انہیں بلا دکھایا ،،جس پر احمد شہزاد نے انکا بلا پکڑنے کی کوشش کی ،،اس دوران دونوں کھلاڑیوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،،میچ ریفری نے اس وقعہ میں احمد شہزاد کو غلط قرار دیتے ہوئے ان پر میچ کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے