پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں

مفاہمت کی سیاست کے بادشاہ آصف زرداری خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں,آصف زرداری کی واپسی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاناما کیس کے باعث سیاسی ماحول گرم ہے اور تحریک انصاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے,آصف زرداری کے آنے کے بعد کیا ہو گا؟ کیا پیپلز پارٹی بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی یا آصف زرداری ہمیشہ کی طرح اپنی مفاہمتی سیاست کی بدولت حکومت کے لیے ریلیف کا باعث بنیں گے یہ سوال سب کی زبان پر ہے, اس سوال کا جواب ستائیس دسمبر کو بینظیر شہید کی برسی پر ہونے والے جلسے میں مل جائے گا جس میں پیپلز پارٹی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی,سیاسی مبصرین کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی سیاست کا مزاج الگ ہے, تاہم موجودہ صورتحال میں پیپلز پارٹی کے لیے زیادہ آپشن نہیں بچے، اگر اسے بطور اپوزیشن پارٹی اپنا وجود برقرار رکھنا ہے تو مسلم لیگ ن کی مخالفت میں جارحانہ کردار ادا کرنا ہو گا, اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے لیے بھی سخت رویہ اپنانا ہو گا اس کے بغیر نہ تو روایتی جیالا پن بیدار ہو گا اور نہ پارٹی کو دوبارہ حقیقی معنوں میں عوامی جماعت بنایا جا سکے گا