شام کے شہر حلب پر بشار الاسد کی فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
شام کی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنگ سےتباہ حال حلب کو پھرسے فتح کر لیا ہے اور چھ برس سے جاری خانہ جنگی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے، متاثرہ شہر میں دو ہزار بارہ میں باغیوں سے لڑائی شروع ہوئی تھی، جہاں اب صدربشار الاسد کی حکومت کا مکمل کنٹرول ہے، حلب ملک کا سب سے کثیر آبادی والا شہر ہوا کرتا تھا۔ چونتیس ہزارافراد پر مشتل مکینوں کا آخری قافلہ بھی شہر چھوڑ گیا جبکہ باغی بھی علاقہ کالی کر گئے ہیں