نو منتخب امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی بیٹی سے بتمیزی کرنے کرنے اورغلط الفاظ بولنے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا

نیویارک جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر طیارہ ہوائی جانے کیلئے کھڑا تھا، نو منتخب صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ جب جہاز میں داخل ہوئیں تو ایک مسافر نے احتجاج شروع کردیا اور کہا کہ تمھارے والد نے امریکہ کو تباہ کردیا ہے ،، اس عورت کو طیارے میں کیوں آنے دیا گیا اسے الگ جہاز میں لے جایا جائے، ایوانکا ٹرمپ اپنی فیملے کے ساتھ ہوائی میں چھٹیاں گزارنے جا رہی تھیں، ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسافر کو اتار دیا گیا ہے اور اسے دوسری فلائٹ سے لے جایا جائے گا جبکہ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، مسافر کون تھا اس بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا