سال دو ہزار سولہ کے دوران ڈزنی فلم سٹوڈیو نے گلوبل باکس آفس کے ریکارڈ توڑ ڈالے

ڈزنی فلمز سٹوڈیو کیلئے دو ہزار سولہ انتہائی کامیابیاں سمیٹ کر لایا،، تین بڑے سٹوڈیوز پکزر، مارول اور لوکس فلمز کے ساتھ ہونے والے یادگار معاہدوں نے کمپنی کے منافع میں مزید اضافہ کردیا،
دو دوست دشمن بن گئے،، کیپٹین امریکا اور آئرن مین کی لڑائی پر مبنی فلم سول وار رواں سال ڈزنی کی کامیاب ترین مووی رہی،، جس نے ایک ارب پندرہ کروڑ ڈالرز کما،
اینی میٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری ایک ارب تین کروڑ کما کر دوسرے نمبر پر رہی
جانوروں کی رنگ برنگی دنیا پر مبنی فلم زوٹوپیا تیسرے نمبر پر رہی،، جس نے ایک ارب دو کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا
فینٹیسی فلم دی جنگل بک نئے انداز میں بھی شائقین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہی،، جو چھیانوے کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کما کر چوتھے نمبر پر رہی،
ڈزنی کے ذریعے منظر عام پر آنے والے پالتو جانوروں کی زندگی نے بھی سب کے دل جیت لیے،، اینی میٹڈ فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس نے ستاسی کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا،
بیٹ مین اور سپرمین کی لڑائی پر مبنی فلم ڈان آف جسٹس چھٹے نمبر پر رہی،، ڈزنی کی اس فلم نے ستاسی کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کمائے،
ماضی کا سیریل کلر سپرہیرو بن کر دشمنوں کے مقابلے میں کھڑا ہوگیا،، کامیڈی فلم ڈیڈ پول اٹھہتر کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کما کر ساتویں نمبر پر رہی،
سپر ہیروز کے مقابلے کیلئے بنایا گیا سوسائیڈ سکواڈ چوہتر کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کا بزنس کرکے آٹھویں نمبر پر براجمان ہوا،
فینٹیسی فلم فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم اٹھارہ نومبر سے اب تک اکہتر کروڑ اسی لاکھ ڈالرز کما چکی ہے،، ہیری پورٹر کی اصل داستان کی عکاسی کرتی فلم نویں نمبر پر ہے
ڈزنی کی ایکشن ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور فلم ڈاکٹر سٹرینج فہرست میں دسویں نمبر پر ہے،، پینسٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کمانے والی یہ فلم ایک نیورو سرجن کی جستجو سے بھرپور زندگی پر مبنی ہے،