برصغیر پاک وہند کی نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو گزرے16 برس بیت گئے

گائے گی دنیا گیت میرے--
موسیقی کی دنیا میں نورجہاں ایک عہد کا نام ہے،، ملکہ ترنم کا لقب پانے والی اس نامور گلوکارہ نے مختلف زبانوں میں تقریبا دس ہزار گیت گائے،،،
چاندنی راتیں
ملکہ ترنم نور جہاں وہ گلوکارہ تھیں جنھیں سن کر دل کے تار بج اٹھتے ہیں،، آواز اتنی سریلی، مدھر تھی کہ سننے والے پر سحر طاری ہوجاتا ہے،،،سانوں نہر والے پل تے بلا کے نور جہاں جن کا اصل نام اللہ وسائی تھا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز نو برس کی عمر سے کیا،، اور جلد ہی اپنے ٹیلنٹ کی بنا پر ایک جانی پہچانی چائلڈ اسٹار بن گئیں،،،ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھول-انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے،، بھارتی اداکار دلیپ کمار کے ساتھ مشہور زمانہ فلم جگنو میں کام کیا اور اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے،،،
جدوں ہولی جئی لیندا میرا نام-
فلم نگری میں پس پردہ اور سر پردہ راج کرنے والی ملکہ ترنم نور جہاں نے غزل گوئی میں بھی منفرد مقام حاصل کیا،،
انیس سو پینسٹھ میں پاک بھارت جنگ میں نور جہاں کے گائے ترانے افواج پاکستان اور نوجوانوں کے دلوں کو گرماتے رہے،،،ملکہ ترنم نور جہاں تئیس دسمبر دو ہزار کو کراچی میں انتقال کرگئیں تھیں،، ان کی خدمات کا اعتراف دنیا بھر میں کیا گیا،،،ملکہ ترنم نورجہاں ایک عہد تھیں جو دنیائے فانی سے تو کوچ کر گئیں لیکن ان کی آواز نسلوں تک گونجتی رہے گی