مراد علی شاہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے وہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کے لئے گئے تھے

وزیر اعلیٰ سندھ کا ایئرپورٹ پر کارکنوں نے استقبال کیا وطن اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے استقبال کی تیاریاں ہو رہی ہیں کوئی جلسہ نہین ہو رہا ،، سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں جبکہ پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سٹار گیٹ سے اولڈ ٹرمینل ایرپورٹ تک راستہ بند کردیا گیا ہے جبکہ شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لئے بند نہیں کیا جائے گا ، کراچی ایک بڑا شہر ہے اس لئے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے