اقوام متحدہ میں اسرائیل خلاف قرارداد ملتوی کر دی گئی،قرارداد کو ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد مصر ہی کی درخواست پر ملتوی کیا گیا

اقوام متحدہ میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کیخلاف قرارداد مصر کی جانب سے پیش کی گئی ،، قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل نئی بستیاں بنانا بند کرے کیونکہ یہ غیر قانونی ہیں،، تاہم قرارداد مصر کی درخواست پر ہی ملتوی کر دی گئی مصری صدر عبد السیسی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی اور دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نئی امریکی انتظامیہ اس معاملے پر غور کرے گی،، تاہم مصر کی جانب سے قرارداد واپس لینے پر چار مزید ممالک نے تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنی جانب سے اس قرارداد کو پیش کر سکتے ہیں،، نیوزی لینڈ، وینزویلا، ملیشیا، اور سینیگال نے کہا ہے کہ وہ اس قراردےد کو پیش کرنے کا اپنا حق برقراد رکھے ہوئے ہیں،، واضح رہے کہ امریکہ نے کئی بار اقوام متحدہ میں اسرائیل کی حمایت کی ہے اور ایسی مزاحمتی قراردادوں سے بچایا ہے۔