آسٹریلیا اور جرمنی میں کرسمس پر دہشتگردی کا منصوبے ناکام بنادیئے گئے
آسٹریلوی وزیر اعظم میلکلم ٹرن بُل نے پولیس کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ،،انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سکیورٹی ایجنسیوں کیساتھ مل کر میلبورن کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت سات مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے ،،کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں آئی ای ڈیز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ،،،ٹرن بُل کا کہنا تھا کہ ملزمان کرسمس پر میلبورن میں دہشتگردی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے،،ان ملزمان کی عمر بیس سے چھبیس سال کے درمیان ہے ،،،دوسری جانب جرمن پولیس نے خفیہ اطلاع پر اوبر ہاؤسن شہر سے دو مشتبہ افراد کو دھر لیا،ملزمان شاپنگ مال پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان بھائی ہیں جن کا تعلق کوسوو سے ہے