سابق صدر کی وطن واپسی کراچی کے باسیوں کیلئے امتحان بن گئی
آصف زرداری کی وطن واپسی پر کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل راستے بنا ڈالے،، پلان کے مطابق کلفٹن اور ڈیفنس کے رہائشی جناح ہسپتال جانے کے لیے چودھری خلیق الزمان روڈ، للی برج، کینٹ سے اسکول روڈ کا استعمال کریں گے۔۔۔ ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن جانے کیلئے سی ویو روڈ اور چائنا چورنگی کا استعمال کریں گے۔۔۔ لانڈھی ، کورنگی کے مکین کورنگی روڈ سے سی ایس ڈی سے بائیں جانب ہسپتال جاسکیں گے،،،، جبکہ گارڈن اور صدر کے رہائشی صدر سے ہوتے ہوئے ہسپتال جائیں گے۔ لیاقت نیشنل اور آغا خان ہسپتال جانے کیلئے یونیورسٹی روڈ، نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم روڈ جایا جاسکتا ہے،،، ائیرپورٹ جانے کیلئے کلفٹن اورڈیفنس کے رہائشی ہینوچورنگی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ، مرتضیٰ چورنگی سے لنک روڈ اور ملیر تھانہ سٹی سے ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے ائیر پورٹ کا راستہ استعمال کریں گے،،، تمام ہیوی ٹریفک کو جناح برج سے پنجاب کالونی اور سن سیٹ بلیوارڈ کورنگی روڈ آنے کی طرف اجازت نہیں، نیشنل ہائی وے سے کورنگی انڈسٹریل روڈ پر بھی ہیوی ٹریفک کو داخلے سے روک دیا گیا