پاکستان میں شدید سردی کے ڈیرے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفیٓ 8 ڈگری پر پہنچ گیا۔

ملک کےمختف شہروں کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لےرکھاہے،شمالی مقامات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے پہنچ گیا ہے، سکردو میں پارہ منفی آٹھ ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گوپس، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی چھ، گلگت میں منفی پانچ، کالام، استور میں منفی چار، دیر، راولا کوٹ، بگروٹ اور قلات میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا اور پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کےبعض علاقےدھندکی لپیٹ میں رہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا،جبکہ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔