پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں نے 591 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک منتقل کئے۔ سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کرنے والی کمپنیوں نے 591 ملین ڈالر کے منافع جات اور ڈیویڈ نڈ اپنے ممالک منتقل کئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر 2016 ءکے دوران ملک میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 460 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے اس طرح پانچ ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے مقابلہ میں منافع جات کی منتقلی کی شرح 28 فیصد یعنی 131 ملین ڈالر زائد رہی ہے۔