چھٹی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں ہفتہ اور اتوار کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔

میلبورن ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ میں ہفتہ اور اتوار کو آرام ہوگا اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں 26 دسمبر کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ لیگ میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ کا آغاز ہو چکا ہے اور لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں آج اور کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ 26 دسمبر کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں ہوبارٹ ہریکنز اور میلبورن سٹارزکی ٹیموں کے درمیان ہوبارٹ میں کھیلا جائیگا ۔ گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 28 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں شامل ہیں جو ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی، لیگ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔