پاک سرزمین پارٹی آج حیدر آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
حیدرآباد کے تاریخی پکا قلعہ میں پاکستان سرزمین پارٹی آج عوامی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے، پکاقلعہ کو خوبصورت انداز سے سجا دیا گیا، مرکزی دروازے سے پنڈال تک پارٹی جھنڈے آویزاں کر دئیے گئے، جلسہ گاہ میں چالیس فٹ جوڑا اور چالیس فٹ لمبا سٹیج بنا دیا گیا۔پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئیں، کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی، بڑے بڑے سپیکر پر لگے پارٹی نغمے کارکنوں کا لہو گرما رہے ہیں،،، جلسے کے لئے حیدرآباد شہر میں جگہ جگہ بینرز، ہورڈنگز اور قومی پرچم آویزاں ہیں، پاک سرزمین پارٹی جس تاریخی پکا قلعہ میں جلسہ کر رہی ہے یہاں تیس سال تک ایم کیو ایم کا تسلط رہا۔
جلسے سے پاک سرزمین کے چیئرمین مصطفی کمال سمیت مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ پی ایس پی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسے کے اثرات آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے۔ جلسہ سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا،