ساہیوال میں دھند کے باعث 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
ساہیوال میں فتو موڑ کے قریب نیشنل ہائی وے پر دھند کے باعث پانچ گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں سات طلبا سمیت پچیس افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال میں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔