نوازشریف نے ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و امان ، اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گی
وزیر اعظم نواز شریف سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،، وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے، جس نے آپریشن ضرب عضب میں زبردست کردار ادا کیا، انہوں نے ملک میں قیام امن کے لیئے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔