امریکا کے چڑیا گھر میں کوکو نامی گوریلا ساٹھ برس کی ہو گئیں،سالگرہ پر چڑیا گھر کو خوبصورتی سےسجایا گیا تھا

امریکی ریاست اوہائیو کے کولمبس چڑیا گھر میں کوکو کی ساٹھویں سالگرہ کیلئے خوب اہتمام کیا گیا، چڑیا گھر کو خوبصورتی سے سجایا گیا، کوکو کی پسندیدہ خوراک کو مدنظر رکھتے ہوئے کریم، اخروٹ، کیلے، اسٹرابری اور چیری سے بنے کیک پیش کئے گئےکوکو نے تحائف کھولے لیکن اسے کوئی کیک پسند نہیں آیا، اور اس نے صرف مالٹا کھا کر ہی اپنی سالگرہ منائی، کوکو اس وقت دینا کی سب سے معمر مادہ گوریلا ہے، جو تین بچوں کی ماں ہے،کوکو نے اپنی تین نسلیں دیکھیں،