فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے جرمن فارورڈ جولین ڈریکسلر کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا
فرانسیسی اخبار کے مطابق پیرس سینٹ جرمین اور جولین ڈریکسلر کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔۔فرانسیسی کلب ڈریکسلر کو چھتیس ملین یوروز میں خریدے گا ،،،تیئس سالہ جرمن فارورڈ وولفزبرگ کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور اُن کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔فٹبال ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈریکسلر کی شمولیت سے پیرس سینٹ جرمین مزید مضبوط ہوگی جو اس وقت فرنچ لیگ میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہے