نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی حادثے میں 24 افراد زخمی ہوگئے

امریکی میڈیا کے مطابق مین ہیٹن میں واقع تینتیس منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ،،آگ ایک کمرے میں لگی جو تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری اور چوتھی منزل تک جا پہنچی، اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچے اور طویل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا ،حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں چار فائر فائٹرز سمیت چوبیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے چھے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تاحال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں