دھرنا دینے والوں کی منفی سیاست کا ایک بار پھر دھڑن تختہ ہو گیا احتجاج کرنے والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیں:شہباز شریف

بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اظہار مسرت کیا ،، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی خدمت،دیانت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہے،، دھرنا دینے والوں کی منفی سیاست کا ایک بار پھر دھڑن تختہ ہوگیا،، ان عناصر کو اب احتجاجی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے نومنتخب سربراہان اور دیگر عہدیداران خدمت کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے،،، جس پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت عمل پیرا ہے،، نومنتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائیں