کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
رینجرز نے ایک بار پھر کارروائی کر کے شہر قائد میں بدامنی کی کوشش ناکام بنا دی ،سندھ رینجرز نے گارڈن کے علاقے میں ایکشن کیا ، کارروائی کے دوران دو ملزمان دھر لیے گئے ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم عسکری ونگ سے ہے، ملزمان کی نشاندہی پر اسلحے اور ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا اسلحہ ایک خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا تھا ، جس میں 8 ایس ایم جیز،ایک رائفل 222، 7 رپیٹرز، ایک 8 ایم ایم رائفل ، ایک رائفل بائیس بور، ایک تیس بور پستول اور مختلف اقسام کے 9882 گولیاں شامل ہیں ، ترجمان کے مطابق اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کیلئے استعمال ہونا تھا ، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا