ریگستانی سانپوں سے متعلق ہالی وڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم"صحارا" کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے

ہدایت کار پیئر کور کی یہ فلم ریگستانی سانپوں اور دوسرے زہریلے جانوروں کی پرخطر زندگی سے متعلق ہے، کامیڈی فلم میں سانپ اور بچھو اپنی شرارتوں سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔ صحارا ریگستان کے سانپ شکاری عقابوں اور سپیروں سے بچنے کے لیے تگ ودو میں رہتے ہیں۔ ایڈوانچر سے بھرپور فلم میں عمر سائی،ایلانا ڈنکل مین،ونسینٹ لیکوسٹ،آرتھر ہولڈن، رچرڈ ڈومونٹ اور میتھیو سٹیفک اپنی آوازوں کا جادو جگائیں گے۔
اینی میٹڈ کامیڈی فلم"صحارا" آئندہ سال یکم فروری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔