اسلام آباد میں معمولی تلخ کلامی پر درجنوں مسلح افراد نے نوجوان پر تشدد کرکے لہو لہان کر دیا،
عدم برداشت کی روایت پاکستانی معاشرے میں سرایت کرچکی ہے ،،حال یہ ہے کہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر خون خرابے پر اتر آتے ہیں جس کا نیا نمونہ اسلام آباد کےتھانہ بارہ کہو کی حدود میں دیکھا گیا ،جنرل سٹور میں ہونے والی معمولی تلخ کلامی پُر تشدد شکل اختیار کرگئی،،درجنوں لڑکوں نے ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے تشدد کرکے نوجوان کو زخمی کردیا،،اہل علاقہ کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی اور دو حملہ آوروں کو گرفتار کیا، مضروب نوجوان ہسپتال میں تھا کہ پولیس نے دونوں افراد کومبینہ رشوت لیکر چھوڑدیا،"سونے پر سہاگہ "یہ کہ ملزمان کی مدعیت میں زخمی نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،