سپریم کورٹ نے بیرسٹر فہد ملک قتل ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا
سپریم کورٹ میں فہد ملک قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ان چیمبر کی۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ مقتول کے وکلا کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فہد ملک قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں۔مقتول کے وکلا نے کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات برقرار رکھنے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے خلاف متعلقہ فورم رجوع کرسکتے ہیں۔