حکومت نے چند وزرا کو نوازنے کیلئے قومی اداروں کا بیڑا غرق کردیا:سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کی۔ انکا کہنا تھا کہ احتساب صرف سیاسی ضرورت نہیں مفاد عامہ کا مسئلہ ہے۔ پارلیمنٹ اور عدالتوں میں احتساب نہ ہوا تو چوراہوں میں عدالتیں لگتی ہیں۔ آئندہ دنوں میں موسم ٹھنڈا اور سیاست گرم ہوگیامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔ چند وزرا کو نوازنے کیلئے قومی اداروں کا بیڑا غرق کردیا گیا۔ اداروں کو وزارتوں کے سپر د کرکے کرپشن کے نئے راستے نکالے گئے
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیکرنیب کے پلی بارگین کے اختیار کو ختم کرے۔ پرویزمشرف متنازعہ شخصیت ہیں۔ بیس کروڑ عوام کے لیے پانچ ،چھ ہزار لوگوں کو جیل میں ڈال دیا جائے تو بڑی بات نہیں ہوگی۔