دماغ کو پرسکون اور خود اعتماد بنانے والی سانس کی مشق
لندن: دنیا بھر میں کئی کامیاب ترین افراد صبح اٹھتے ہوئے ایک اہم ورزش کرتے ہیں جو ا?پ بھی باا?سانی اپنا کر اپنی صلاحیتوں کو بڑھا سکتے ہیں اور اس کام میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں۔ کامیابی کے گر بتانے والے ماہر کیرول گیسکل اور دیگر کوچ کا کہنا ہیکہ صبح اٹھ کر صرف 3 منٹ تک سانس کی ورزش کی جائے تو اس سے پورا دن بہت تازہ دم، کامیاب اور بہترین نتائج کے ساتھ گزرتا ہے۔ دنیا کے امیر اور کامیاب ترین افراد اس ورزش کو اپنا کر اپنی صلاحیت بڑھا سکتے ہیں۔کیرول کے مطابق گہرے سانس لینے کی مشق کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہیکہ دماغ کو کونے کونے تک آکسیجن پہنچتا ہے، اس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے، معاملات پر ارتکاز بڑھتا ہے اور تخلیقی صلاحیتیں ابھر کر آتی ہیں، دماغی سطح پر معلومات جذب کرنیاور یاد رکھنے میں بھی مدد ملتی ہیں تاہم اس پر مہارت حاصل کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔سانس لینے کا طریقہ: خواہ آنکھیں کھلی رکھیں یا بند، اپنے ناک سے بھرپور انداز میں سانس لیتے ہوئے تصور کریں کہ توانائی آپ کے سینے سے ہوتی ہوئی پیٹ کی جانب جارہی ہے۔