آج کرسی پرکون بیٹھا ہےاورکل کون ہوگا مایوسی کا نہیں بلکہ امیدکا پروگرام لےکروطن واپس آئے ہیں,سابق صدرآصف زرداری
دبئی سے وطن واپسی کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے مخالفین کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا,کراچی میں خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جب وہ ملک سے باہر گئے تو مخالفین نے کہا بھاگ گیا، سیاسی اداکاروں کے ذہن میں فتور ہے،مخالفین جانتے نہیں کہ ہماری لاشیں بھی ملک میں دفن ہیں,سابق صدر نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آج کرسی پر کون بیٹھا ہے اور کل کون ہوگا, بہت جلد پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور ہم دوبارہ ایوانوں میں بیٹھیں گے,ایک سرمایہ دار خاندان غریب عوام پر ظلم کررہا ہے، ایسی صورتحال میں ہم غریب عوام کو اکیلا کیسے چھوڑ دیں, یہ لوگ صرف ٹھیکوں میں لگے ہوئے ہیں،ان کی نظرچھوٹی ہے,سابق صدر نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ مایوسی کا نہیں بلکہ امید کا پروگرام لے کر وطن واپس آئے ہیں