پی ٹی آئی والےمقدمات میں التواکررہےہیں لیکن مخالفین جان لیں کہ سسٹم کوڈی ریل نہیں ہونےدیں گے,دوہزاراٹھارہ کاالیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتا جائے گا,سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ میں نہ مانوں کی سیاست ملک کو تباہی کی طرف لے جائے گی, تحریک انصاف مقدمات میں التوا کررہی ہے لیکن ہم مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ سب سے گزارش ہے کہ سسٹم کو پھلنے پھولنے دیں, انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پر الزامات لگائے گئے لیکن اللہ نے انہیں سرخرو کیا, ایاز صادق نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتا جائے گا, بغیر کارکردگی کےکوئی بھی کہیں حکومت نہیں بنا سکتا, مخالفین فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں, انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پارلیمانی پارٹیوں سے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلوں پرعمل کی گزارش کرتے ہیں