آج کی کارروائی سےایسا لگتا ہےکہ سیاسی انتقام کےطورپرکی گئیں کارروائی کرنےسےپہلےسندھ حکومت اورپولیس کواعتمادمیں نہیں لیاگیا,مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو

کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ رینجرز نے چھاپے کے دوران سندھ حکومت اور پولیس کو اعتماد میں نہیں لیا, ایسا لگتا ہےکہ کارروائی سیاسی انتقام کے طور پر کی گئی, انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے تلخ بیانات کے بعد چھاپے مار کر غلط تاثر دیا گیا، رینجرز مینڈیٹ کےمطابق کام کرے تو ہمیں اعتراض نہیں,مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ ملک کا واحد صوبہ ہے جو نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے، کراچی میں قیام امن کے لیے ہم سب متفق ہیں، ہم نے بڑی محنت سے تاثر قائم کیا کہ اداروں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں لیکن رینجرز کی اس کارروائی سے تاثر کو نقصان پہنچا,انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی واپسی سے تمام افواہیں دم توڑگئیں اور مخالفین کو تمام سوالات کے جواب مل گئے,سابق صدر آصف زرداری کے تجربے کےساتھ بلاول بھٹو قیادت کریں گے