لیبیا کےمسافر طیارے میں سوار تمام افراد کو رہا کرتے ہوئے ہائی جیکرز نے خود کو حکام کے حوالے کردیا

غیرملکی میڈٰیا کے مطابق لیبیا کی سرکاری ایئر لائن افریقیاکامسافرطیارہ اپنی منزل بحیرہ روم کےجزیرے کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک دو ہائی جیکرز نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی اور اسے زبردستی مالٹا میں اتار لیا، طیارے میں بیاسی مرد، اٹھائیس خواتین،بچوں اورعملےکےسات ارکان سمیت ایک سو اٹھارہ افراد سوار تھے،مالٹا کے وزیراعظم نے طیارہ ہائی جیک ہونے کی تصدیق کی اور معاملے کی لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرتے رہے جبکہ سکیورٹی فورسزنے ایئر پورٹ کو گھیرے میں لیا،اس دوران مالٹا میں فضائی آپریشن بھی معطل کر دیا گیا،
خبر ایجنسی کے مطابق خود کو معمرقذافی کا حامی بتانے والےہائی جیکرز نے اپنے مطالبات مالٹا کے حکام کےسامنےرکھتے ہوئے کہا کہ اگرانہیں منظور کرلیا گیا تو تمام مسافروں کو رہا کر دیا جائے گا تاہم عملے کے ارکان طیارےمیں ہی رہیں گے، جس کے کچھ دیر بعد عملے کے ارکان سمیت تمام مسافروں کو رہا کر دیا