لاہور کی احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس کی سماعت جج سید نجم الحسن نے کی۔ راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے اور حاضری سے استثنی کی درخواست دی۔ درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ راجہ پرویز اشرف مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے پیپکو کے سابق چیف ایگزیکٹو ملزم ابراہیم کی بریت کی درخواست پر وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے کو طلب کرلیا۔ عدالت نے نیب حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کردی۔