اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردیں
قرارداد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی ، قرارداد کے حق میں 15 جبکہ مخالفت میں کسی نے ووٹ نہیں دیاجبکہ قراراداد کے تحت شمالی کوریا کی 75 فی صد ریفائنڈ آئل مصنوعات پر پابندی ہو گی جو میزائل پر و گرام چلانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔شمالی کوریا پر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کو محدود کرتے ہوئے5 لاکھ بیرل سالانہ کردیا گیا جبکہ خام تیل کی سپلائی کو 40 لاکھ بیرل سالانہ کردیا گیا ہے،،اس کے علاوہ 2019 تک دنیا بھر میں کام کرنے والے شمالی کوریائی افراد کو نوکریوں سے نکال کر وطن واپس بھیج دیا جائے گا،،تاہم پیانگ یانگ پر رواں سال تیسری بار پابندیاں لگائی گئیں ہیں