انڈونیشیا:سونامی سے ہلاک شدگان کی تعداد 168ہوگئی
انڈو نیشیا میں جاوا اور سماٹرا جزیروں کے ساحل سے ٹکرانے والے سونامی سے ہلاک شدگان کی تعداد 222 ہوگئی ہے۔انڈو نیشیا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ Anak Krakatau آتش فشاں کے باعث آنے والے سونامی میں سینکڑوں افراد زخمی اور سینکڑوں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔