نیب قوانین میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے, تمام اوورسیز پاکستانیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے: زلفی بخاری
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں تبدیلیوںکی ضرورت ہے،بہت جلد نیب میں میری انکوائری ختم ہو جائے گی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں، تمام اوورسیز پاکستانیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کے اعزاز میں لندن کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف یوکے کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں انیل مسرت اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفی بخاری نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔اپنے خلاف ہونے والی نیب انکوائری پر ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد نیب میں میری انکوائری ختم ہو جائے گی۔ پروفیسر کی ہتھکڑیاں لگے ہلاکت پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔ دہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کے لئے قانون سازی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ موبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔ ذاتی استعمال کے موبائلز پر ٹیکس نہیں ہے۔ موبائل فون رجسٹریشن کے لئے ایئرپورٹ پر قطاریں لگنے کا نوٹس لیا ہے۔