سموگ و فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شاہد ندیم نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے سموگ اور فضائی آلودگی کا باعث بنینے والے بھٹہ خشت میاں ریاض سکنہ 119 گ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا کر ایک شخص اعجاز سکنہ چمڑہ منڈی کو حراست میں لے لیا جبکہ میاں ریاض فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے چک نمبر240گ ب بھٹہ خشت مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔مذکور نے کہا ہے کہ سموگ اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہے گی لہذا بھٹہ خشت مالکان حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔