پاک فوج کی طرف سے خضدار میں اسپورٹس گالا کا انعقاد
پاک فوج کی طرف سے خضدار میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں 3500 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق خضدار میں پاک فوج کے زیراہتمام اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جو 2 ہفتے جاری رہا، جس میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔اسپورٹس گالا میں میراتھون کے مقابلے بھی ہوئے۔ 3500 سے زائد طلبا و طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔اسپورٹس گالا کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ اسپورٹس گالا کے شرکا کا جذبہ قابل دید ہے۔