وزیر خارجہ کل افغانستان، ایران، چین اور روس کے دورے پر روانہ ہوں گے
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغانستان، ایران، چین اور روس کے تین روزہ دورے پرکل روانہ ہوںگے جو حکومت کی پڑوسی ملکوں سے بہتر روابط کی پالیسی کا حصہ ہے ۔
دورے کے دوران وہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے ان ملکوں کی اعلی قیادت سے پاکستان کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔وزیرخارجہ ان ملکوں کے رہنمائوں کے ساتھ تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ملاقاتوں میں افغانستان میں امن اور مفاہمت سے متعلق حالیہ پیشرفت کاجائزہ بھی لیاجائے گا۔علاقائی تعاون کے طریقوں خصوصاً یہ دورہ اقتصادی اورعوامی سطح پر روابط کے فروغ کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے ۔ریڈیوپاکستان کے نمائندے اکرم کان نے بتایا ہے کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کے تصور پرعملدرآمد کیلئے پڑوسی ملکوں اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔