نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا
قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا ہے اور انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو گرفتار کر لیا گیا، ان کی گرفتاری نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تحقیقات کے لیے عمل میں لائی گئی۔