امریکی اداکارہ میلیسا بینوئسٹ تنقیدکے بعد انسٹاگرام سے غیر فعال ہوگئیں

امریکی اداکارہ میلیسا بینوئسٹ تنقید کا سامنا کرنے کے بعد انسٹاگرام سے غیر فعال ہوگئیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ 7 نومبر کو جو بائیڈن کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی تھی۔اطلاعات کے مطابق 32 سالہ امریکی اداکارہ میلیسا بینوئسٹ کو امریکی الیکشن کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد جو بائیڈن کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد سے وہ انسٹاگرام سے غائب ہیں۔ ان کی انسٹاگرام پر خاموشی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔میلیسا بینوئسٹ نے آخری مرتبہ 7 نومبر کو جو بائیڈن کی الیکشن میں جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی تھی۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کو بھی لاکھوں لوگوں نے پسند کیا تھا۔امریکی الیکشن کے دوران بھی میلیسا بینوئسٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہیں پر تاہم 7 نومبر کے بعد سے انہوں نے اب تک کوئی پوسٹ نہیں کی ہے۔’سپرگرل‘ سیریز سمیت کئی فلموں میں اداکاری کرنے والی میلیسا بینوئسٹ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد4.5 ملین سے زائد ہے۔