چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتہ کراچی میں کیسزکی سماعت کرینگے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آئندہ ہفتہ کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی رجسٹری میں مفاد عامہ کے اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر لیے گئے۔کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)، تجاوزات اور زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت 29 دسمبر کو ہوگی جبکہ کراچی میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین بھی شامل ہیں۔