کراچی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
کراچی میں آئس فیکٹری کا بوائلرپھٹنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد10 تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے نیو کراچی میں گذشتہ روز آئس فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی جبکہ 30 افراد زخمی ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور اطراف کی دیگر فیکٹریاں بھی شدید متاثر ہوئیں۔حکام نے کہا کہ متاثرہ فیکٹری میں برف کی سلیں تیار کی جاتی تھیں اور سامان کو کولڈ سٹوریج میں محفوظ بنایا جاتا تھا۔ جائے حادثہ کے اطراف پولیس اور رینجرز کو تعینات کر دیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ ایک بار پھر دھماکے کی مقام کا دورہ کرے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے لیبر ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔