پروموشن کورس کے ڈی ایس پیزکے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ وفد
جونیئرکمانڈ پرموشن کورس 9کے پولیس افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد میں کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ میں زیر تربیت 50سینئرڈی ایس پیزسمیت فیکلٹی ممبران شریک تھے۔زیر تربیت افسران کے وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔آپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا اور ڈی ایس پی کوارڈینیشن پی پی آئی سی تھری ا صغر گورائیہ نے تربیتی افسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ کا دورہ کروایا اور بریف بھی کیا۔تربیتی کورس میں شریک افسران کو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،ون فائیو کال سنٹر،پکار 15سنٹر کی ٹریننگ بھی دی گئی۔اس کے علاوہ وفد کوای چالاننگ سسٹم،ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ویڈیو شہادت کے حصول کے متعلق بھی بتایا گیا۔وفد کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے افسران کو جدید تفتیش کے طریقہ کاربارے،ایل ٹی ای ہینڈ سیٹ،وویمن سیفٹی ایپ بارے بھی بتایا گیا۔اس موقع پر تربیتی افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کورس کا لازمی جزو بن چکا ہے۔پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔سیف سٹیز پراجیکٹ جدید دور کی تضاقوں پر پورا اترتا ہے اس کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلانا چاہیے۔