پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی منزلیں جدا ہیں۔شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی منزلیں جدا ہیں،حکومت کیخلاف تحریک چلانے والوں کیخلاف تحریک چل پڑی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف، منزلیں جدا ہیں، یہ سانجھ کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے، حکومت کیخلاف تحریک چلانے والوں کیخلاف تحریک چل پڑی، مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کا بیان اس کی واضح گواہی ہے، ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، اپوزیشن کی انتشار کی سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں، اللہ اپوزیشن کو توفیق دے کہ اسے کرسی کی بجائے عوام اور ان کے مسائل نظر آنا شروع ہو جائیں۔