وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزرا ڈرامہ کرتے ہیں۔ مرتضی وہاب

مشیر برائے ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ وزیر اعظم اور ان کے وزرا ڈرامہ کرتے ہیں، عمران خان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔کراچی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ڈرامہ نگار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حکومت میں تیاری کرکے آنا چاہیئے ، ملک کو خامیوں میں دھکیلنے کے بعد اب وزیر اعظم کو خیال آگیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں ، کل بلاول بھٹو زرداری ملیر ایکسپریس وی کے کام کا افتتاح کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں حصہ نہیں لیتا ، ابھی تک استعفے نہیں دیے۔