دنیا بھر میں مسیحی برادری جمعہ کو کرسمس کا تہوار سادگی اور مذہبی جوش و خروش سے منائیگی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری 25 دسمبر جمعہ کو کرسمس کا تہوار سادگی اور مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔ ملک بھر کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں گرجا گھروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیدہ زیب برقی قمقموں، جھنڈیوں، آرائشی محرابوں کے ساتھ سجایا گیا ہے مسیحی برادری کے افراد نے کرسمس کی تقریبات کو سادہ مگر پروقار طریقے سے منانے کیلئے گرجا گھروں میں اپنی رسومات اور عبادات کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔پاکستان بھر میں مسیحی برادی میں کرسمس کے تہوار کے سلسلہ میں زبر دست جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ ان کی طرف سے سجائے گئے کرسمس ٹریز اور سٹارز کی سجاوٹ نے رنگ پیدا کر دیا ہے۔ اس موقع پرمسیحی برادری کی جانب سے آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے ۔پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔